لاہور کی سول عدالتوں میں فیملی تنازعات کے دعوئوں میں اضافہ

یکم جنوری 2017ء سے 9 جون 2017ء تک سول عدالتوں میں 5 ہزار طلاق کے دعوے دائر کئے گئے

پیر 12 جون 2017 19:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2017ء) صوبائی دارالحکومت لاہور کی سول عدالتوں میں فیملی تنازعات کے دعوئوں میں اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے، اس سلسلے میں جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق یکم جنوری 2017ء سے 9 جون 2017ء تک سول عدالتوں میں 5 ہزار طلاق کے دعوے دائر کئے گئے جن میں سے 2500 دعوئوں پر طلاق کی ڈگریاں جاری کی گئیں، اعداد و شمار کے مطابق گھریلو ناچاقی پر دعویٰ دائر کرنے والوں میں ریکارڈ اضافہ سامنے آیا ہے، جس کے مطابق 100 خواتین کو ان کے نکاح رجسٹرڈ نہ ہونے کی وجہ سے والدین کے ساتھ واپس بھیج دیا گیا اور زیادہ تنازعات محبت کی شادیاں کرنے والے جوڑوں کی زندگی سے متعلق ہیں

متعلقہ عنوان :