پاکستان سے 375ارب روپے کی منی لانڈرنگ تشویشناک ہے ،سید بلال شیرازی

ْمنی لانڈرنگ اور ملکی دولت غیر قانونی طور پر ملک سے باہر لے جانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے،ملکی دولت اسی طرح باہر جاتی رہی تو غیر ملکی سرمایہ کاروںکو پاکستان میں سرمایہ کاری کی حوصلہ شکنی ہوگی، رہنما مسلم لیگ (ق)

پیر 12 جون 2017 19:26

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2017ء) پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما و مسلم لیگ یوتھ ونگ کے مرکزی صدر سید بلال مصطفی شیرازی نے کہا ہے کہپاکستان سے 375ارب روپے کی منی لانڈرنگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی دولت کو ناجائز طریقہ سے ملک سے باہر جانے سے روکنے کیلئے سخت ترین اقدامات کیے جائیں ۔اور منی لانڈرنگ اور ملکی دولت غیر قانونی طور پر ملک سے باہر لے جانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے نیز ایسے افراد کے ناموں سے عوام کو مطلع کیا جائے کیونکہ اس طرح کے اقدامات ملکی معیشت کیلئے انتہائی نقصان دہ ہیں ملکی دولت اسی طرح باہر جاتی رہی تو غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی حوصلہ شکنی ہوگی ان خیالات کا اظہار انہوںنے مسلم لیگ ہائوس میں یوتھ ونگ کے کارکنوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

سید بلال مصطفی شیرازی نے کہا کہ پانامہ کیس کی تحقیقات بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے کہ ملک سے باہر وسیع کاروبار اور جائیدادیں خریدنے کے لیے رقم پاکستان سے کس طرح گئی ۔انہوںنے کہا کہ منی لانڈرنگ کے باعث پاکستانی ملک سے باہر جائیدادیں بنانے میں مصروف ہیں انہوںنے کہا کہ ایف آئی اے کے تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق 2005سی2008کے دوران 100ارب سے زائد کی منی لانڈرنگ کی گئی ۔منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلئے اقداما ت کیے جائیں کیونکہ اگر اسی طرح ملک سے رقم باہر جاتی رہی ملکی معیشت اس سے متاثر ہوگی اور ٹیکس چوری کے رجحان میں اضافہ ہوگا

متعلقہ عنوان :