آپریشن ردالفساد،ایف سی کاکوئٹہ میں آپریشن،بی ایل اے کے2مطلوب دہشتگردہلاک

ہلاک دہشتگردفوج پرحملے،اغواء برائے تاوان اوربارودی سرنگیں نصب کرنےمیں ملوث تھے،فورسزکی جنوبی وزیرستان میں کاروائی،بھاری مقدارمیں گولہ بارودبرآمدکرلیا۔آئی ایس پی آر

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 12 جون 2017 17:41

آپریشن ردالفساد،ایف سی کاکوئٹہ میں آپریشن،بی ایل اے کے2مطلوب دہشتگردہلاک
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔12جون2017ء) : ملک بھرمیں دہشتگردی کیخلاف آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے،ایف سی نے کوئٹہ میں بی ایل اے کے 2 مطلوب دہشتگرد فائرنگ کے تبادلے میں ماردیے، جبکہ فورسزنے جنوبی وزیرستان میں بھاری مقدارمیں گولہ بارودبرآمدکرلیا۔ آئی ایس پی آرکے مطابق ایف سی بلوچستان نے کوئٹہ میں دہشتگردعناصرکیخلاف آپریشن کیا،جس کے دوران فائرنگ کاتبادلہ بھی ہوا۔

(جاری ہے)

سکیورٹی فورسزنے فائرنگ تبادلہ میں بی ایل اے کے 2مطلوب دہشتگرد ماردیے۔ہلاک دہشتگردفوج پرحملے ،اغواء برائے تاوان اور بارودی سرنگیں نصب کرنے میں ملوث تھے۔اسی طرح سکیورٹی فورسزنے جنوبی وزیرستان کے گاؤں نزکن خیل،رازن اور نذرخیل میں کاروائی کی۔جس کے دوران بھاری مقدارمیں گولہ باروداور اسلحہ برآمدکرلیا۔جس میں مشین گنیں،دستی بم، مارٹرگولے،راکٹ میزائل اور دیگراسلحہ شامل ہے۔فورسزنے لوئردیر،درہ آدم خیل اور چترال میں بھی سرچ آپریشن کیا۔