مینگو ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ملتان میں ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

پیر 12 جون 2017 17:52

ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2017ء) سیکرٹری زراعت پنجاب کیپٹن(ر)محمد محمود کی ہدایت پر ریجنل ایگریکلچر ل اکنامک ڈویلپمنٹ سنٹروہاڑی کے زیر انتظام مینگو ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ملتان میں ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقادکیا گیا جس میںمحکمہ زراعت کے تمام شعبہ جات کے ڈی ڈی اوزنے شرکت کی،چیف کوارڈینیٹر ریڈک ڈاکٹر غلام عباس نے ٹریننگ کے اغراض و مقاصد کے بارے میں بتایاجبکہ پروکیورمنٹ سپیشلسٹ ایگریکلچر ڈلیوری یونٹ شیخ افضال رضا نے شرکاء کو پبلک پروکیورمنٹ مینجمنٹ کے موضوع پرٹریننگ دی،اس تربیتی ورکشاپ میں ڈائریکٹر زراعت توسیع رانا احمد منیر،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع چوہدری نیاز احمد،ڈپٹی ڈائریکٹر واٹرز مینجمنٹ چوہدری خالد محمود،فرخ ندیم،اسسٹنٹ ڈائریکٹر زرعی اطلاعات نوید عصمت کاہلوں ودیگر اسسٹنٹ ڈائریکٹرز زراعت توسیع ،اکنامکس اینڈ مارکیٹنگ اور اسسٹنٹ زرعی انجینئرز نے شرکت کی،اس موقع پر تربیت حاصل کرنے والے افسران میں سرٹیفیکیٹ بھی تقسیم کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :