ڈاکٹر طاہر امین کے دور میں زکریایونیورسٹی کی پیش رفت قابل تحسین ہے،میئر ملتان

پیر 12 جون 2017 17:52

ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2017ء) بہا ء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین سے میئرچوہدری نوید الحق نے ملاقات کی،میئر ملتان چوہدری نوید الحق نے کہا وائس چانسلر ڈاکٹر طاہر امین کے دور میں زکریایونیورسٹی نے تعلیمی ، تحقیقی اور انتظامی امور میں جو پیش رفت کی ہے وہ قابل تحسین ہے اور ان کی قائدانہ صلاحیتوں کی وجہ سے یونیورسٹی ترقی کے راستے پر گامزن ہوچکی ہے، وائس چانسلر نے یونیورسٹی کے معاملات کو درستگی کی طرف لاکر یونیورسٹی کی رینکنگ کو بہتر بنایا،انہوں نے کہاکہ زکریایونیورسٹی ملتان جنوبی پنجاب کی معاشی اور معاشرتی ترقی میں اہم کردار ادا کررہی ہے،میئر ملتان نے کہاکہ شہری حکومت یونیورسٹی کے لیے ہر ممکن تعاون کرے گی، اس موقع پر اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر جاوید احمد ، پروفیسر ڈاکٹر شوکت ملک اور انجینئر ڈاکٹر طاہر سلطان ممبر سنڈیکیٹ بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :