آرپی او کا خوشاب کا دورہ،نئے ڈی پی او ہاوس کا سنگ بنیاد رکھا

پیر 12 جون 2017 17:52

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2017ء) ریجنل پولیس آفیسرسرگودہا نے ضلع خوشاب کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے بشیر شہید پلازہ،نئے ڈی پی او ہاوس کا سنگ بنیادرکھا ،پولیس ویلفیئر پمپ کی سائٹ کا ملاحظہ کیا اورزیر تعمیر تھانہ جوہر آباد کاوزٹ بھی کیا، اس کے علاوہ سستا رمضان بازارخوشاب کا معائنہ بھی کیا، ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا ذوالفقار حمید نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب وقاص حسن اورصوبائی وزیر ملک آصف بھاء کے ہمراہ بشیرشہید پلازہ خوشاب کا سنگ بنیاد رکھا،اس موقع پرکنسٹیبل بشیر شہید کے والد اور بیوہ سے ملاقات کی اور ان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے دروازے آپ کے لیے ہمہ وقت کھلے ہیں اور یہ پلازہ آپ کے بیٹے اور خوشاب پولیس کے سپوت کی یاد میں تعمیر کیا جا رہا ہے، بعد ازاں سستا رمضان بازار خوشاب میں فروٹ،سبزیوں اور کھانے پینے کی اشیاء کے معیار اور ریٹ کو چیک کیا، انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے دی گئی سبسڈی پر عمل درآمد کروائیں تاکہ اسکا فائدہ عوام تک ہر صورت میں پہنچے،اس کے بعدریجنل پولیس آفیسر سرگودھا ذوالفقار حمیدنے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرخوشاب ہائوس کی نئی بلڈنگ کا سنگ بنیاد رکھا،آخر میں ریجنل پولیس آفیسر نے ڈی پی او کے ہمراہ خوشاب سرگودھا روڈ پر پولیس ویلفیئر پمپ کی نئی سائٹ کا وزٹ کیا، تھانہ خوشاب پہنچنے پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے آر پی او سرگودھا کوسلامی پیش کی۔