تحصیل کچہری بھلوال میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق،2ملزمان ہلاک ، 7زخمی

پیر 12 جون 2017 17:52

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2017ء) تحصیل کچہری بھلوال میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 4پولیس اہلکاران سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے ، تفصیلات کے مطابق چیئرمین یونین کونسل بجن کے خالد گوندل کے والد فتح محمد گوندل کے قتل میں ملوث ملزمان ذوالفقار بھٹی وغیرہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بھلوال محمد علی وڑائچ کی عدالت میں پیشی پر آئے ہوئے تھے کہ اس دوران مخالفین محمد اکرم اور محمد نواز وغیرہ 10سے زائد افرا د نے فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں ذوالفقار بھٹی موقع پر جاں بحق جبکہ اس کے 2ساتھی رانا مختار اور محمد خالد زخمی ہوگئے نیز ایک راہگیرمہر غفاربھی شدید زخمی ہو گیاجنہیں فوری طورپر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھلوال منتقل کردیا گیا جہاں پرمحمد خالد کی حالت انتہائی تفتیش ناک بیان کی جاتی ہے، بھاگنے والے ملزمان کا پولیس نے پیچھا کیااور انصاف پٹرولیم چک نمبری 4شمالی کے قریب ملزمان کی فائرنگ سے 4پویس اہلکاران جن میںمحمد شہباز ، سکندر ، زاہد اور رمضان شامل ہیں زخمی جبکہ 2 ملزمان ہلاک ہوگئے،اس دوران پولیس نے 2ملزما ن کو گرفتار کرلیا جن کی نشاندہی پر دیگر ملزمان کے لیے ایک الگ سے پولیس پارٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :