کمشنر کی زیر صدارت ڈویژنل ایگری کلچر ٹاسک فورس کا ماہانہ اجلاس

جعلی ادویات فروخت کرنیوالوں کیخلاف کارروائی تیز کرنے کی ہدایت

پیر 12 جون 2017 17:52

چیچہ وطنی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2017ء)قومی معیشت کا انحصار زراعت پر ہے،زراعت اور زمیندار کا تحفظ ہر سطح پر یقینی بنانے کیلئے تمام اختیارات بروئے کار لائے جائیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار کمشنر بابر حیات تارڑ نے پیر کوڈویژنل ایگری کلچر ٹاسک فورس کے ماہانہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے زرعی ادویات کے نمونہ جات کے نتائج تاخیر سے آنے پر صوبائی سیکرٹری زراعت سے طے کرنے کا کہتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ جعلی اور غیر معیاری ادویات فروخت کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈائون کا عمل مزید تیز کریںاور زرعی ادویات کے نتائج منفی آنے کی صورت میں متعلقہ ڈیلروں کیخلاف حسب ضابطہ ایف آئی آر درج کروائیں،اجلاس کو بتایا گیا کہ گزشتہ پانچ ماہ کے دوران ساہیوال ڈویژن میں 453نمونہ جات برائے زرعی ادویات لئے گئے جن میں سے 329کے رزلٹ موصول جبکہ14غیر معیاری ڈیکلر کئے گئے ہیں ، اس ضمن میںابتک 32ایف آئی آر درج جبکہ پولیس کے پاس زیر تفتیش مقدمات کی تعداد 41ہے ،اس حوالے سے پولیس اور پراسیکیوشن کے محکمے کے ساتھ ملکر ایگری کلچر انسپکٹرز کو تربیت دینے کا بھی اہتمام اگلے چند روز میں کیا جا رہا ہے ،اجلاس میں ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ صائمہ احد ،ڈپٹی کمشنر پاکپتن عرفان سندھو ،ایڈیشنل کمشنر کو آرڈی نیشن میاں جمیل ،ڈائریکٹر ایگری کلچر عبدالغفار غفوری،پولیس ،پراسیکیوشن اور ٹاسک فورس کے نمائندگان ، چیئر مین ہائے مارکیٹ کمیٹی و دیگر افسران بھی موجود تھے۔