یونیڈو کے زیراہتمام ’’کلسٹر ڈیولپمنٹ میتھاڈالوجی‘‘ کے موضوع پر تربیتی کورس جاری

پیر 12 جون 2017 17:52

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2017ء) صنعتی ترقی کیلئے اقوام متحدہ کے ادارہ یونیڈو کے زیراہتمام ’’کلسٹر ڈیولپمنٹ میتھاڈالوجی‘‘ کے موضوع پر چار روزہ تربیتی کورس جاری ہے۔کورس کے دوران بین الاقوامی شہرت یافتہ ماہر ویدت کانٹ تربیت فراہم کررہے ہیں۔یونیڈو دنیا کے مختلف ممالک میں کلسٹر ڈیولپمنٹ میتھاڈالوجی کو فروغ دے رہاہے اس ٹیکنالوجی کے ذریعے ویلیوایڈیشن،برآمدات، تخفیف غربت اوربڑھوتری کے عمل کو مہمیز دی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

حکومت پنجاب نے کلسٹر ڈیولپمنٹ میتھاڈالوجی کو فروغ دینے کیلئے اس ضمن میں یونیڈو کے ساتھ مفاہمت کی ایک دستاویز پر دستخط کئے ہیں۔ کلسٹر ڈیولپمنٹ میتھاڈالوجی انیشیٹو (سی ڈی آئی ) کے نام سے حکومت پنجاب ایک فریم ورک کے تحت اقدامات اٹھارہی ہے ۔ فی الوقت اس کورس میں سرجیکل، ریڈی میڈ گارمنٹس، لیدر شوز اورآٹو پارٹس و اسیسریز جیسے ٹارگٹ کلسٹر میں ماہرین کی جانب سے تربیت فراہم کی جارہی ہے۔ کلسٹر ڈیولپمنٹ میتھاڈالوجی و ٹیکنالوجی کے فروغ میں پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن بھی اپنا کردار ادا کررہی ہے۔