پاکستان اور سری لنکا کے میچ کے دوران شہر کے مختلف مقامات پر بڑی سکرینیں نصب کی گئیں

پیر 12 جون 2017 17:49

پاکستان اور سری لنکا کے میچ کے دوران شہر کے مختلف مقامات پر بڑی سکرینیں ..
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2017ء) پاکستان اور سری لنکا کے مابین کارڈیف میں ہونے والے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے میچ کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور میں مختلف مقامات پر بڑی بڑی ٹی وی سکرینیں لگائی گئیں جہاں تماشائیوں نے میچ کے لمحات سے بھرپور لطف اٹھایا ،میچ کے دوران لاہور کی سڑکوں پر ٹریفک کم رہی اور کئی کلبوں کے مقامی میچز ملتوی کردیئے گئے ،گھروں میں شائقین کرکٹ نے میچ دیکھنے کے خصوصی انتظامات کیئے تھے جبکہ مختلف دفاتر میں بھی ملازمین ٹی وی پر میچ دیکھتے رہے ،مقامی پولیس بھی میچ پر سٹہ لگانے والوں کی تلاش میں سرگرداں رہی۔

متعلقہ عنوان :