نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے نظریاتی سمر سکول میں مقابلہ بیت بازی کلام اقبالؒ کا انعقاد

پیر 12 جون 2017 17:49

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2017ء) نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کے زیراہتمام ایوان کارکنانِ تحریک پاکستان میں جاری اپنی نوعیت کے منفرد نظریاتی سمر سکول کے 17ویں سالانہ تعلیمی سیشن کے ساتویں روز طلباوطالبات میں مفکر پاکستان علامہ محمد اقبالؒ کے افکارونظریات کے فروغ کیلئے مقابلہٴ بیت بازی(کلام اقبالؒ ) منعقد ہوا، نظریاتی سمر سکول کی اساتذہ نے طلبہ کو بتایا کہ کلام اقبالؒ نے مسلمانان برصغیر میں ایک نئی روح پھونک دی اور ان میں آزادی کی تڑپ پیدا کی ، افکارِ اقبالؒ نے نوجوانوں کو متحرک کیا اورآج بھی ہم ان کے افکار وخیالات پر عمل پیرا ہو کر پاکستان کو خوشحال اور عظیم تر قوم بناسکتے ہیں، نئی نسل کلام اقبالؒ کا بغور مطالعہ کرے اور جہد مسلسل کو اپنا شعار بنائے،یہ مقابلہ یاسرممتاز ، فراز احمد اور محمد طلحہ پر مشتمل ٹیم نے جیت لیا۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں طلباوطالبات کے مابین اسلامی کوئز کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبا وطالبات سے اسلام کے بنیادی ارکان، اسلامی تاریخ، نبی کریمؐ کی سیرت طیبہ کے روشن گوشوں، اسلامی نظریات و عقائد کے متعلق سوال وجواب کی نشست ہوئی۔سطوت جیلانی، قندیل ظہیر، مناہل شبیر، کنزیٰ فاطمہ اور اثناء نورنے انعامات جیتے۔

متعلقہ عنوان :