دو امریکی ریاستوں نے ٹرمپ پر بدعنوانی کا الزام کر دیا

ٹرمپ بدعنوانی کی روک تھام کے ملکی قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں،میری لینڈ اور واشنگٹن ڈی سی کا الزام

پیر 12 جون 2017 17:45

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جون2017ء) دو امریکی ریاستوں نے ٹرمپ پر بدعنوانی کا الزام کر دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق دو امریکی ریاستیں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مقدمہ دائر کرنا چاہتی ہیں۔

(جاری ہے)

اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ریاست میری لینڈ اور واشنگٹن ڈی سی کا الزام ہے کہ ٹرمپ بدعنوانی کی روک تھام کے ملکی قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں۔ اس مسودے میں کہا گیا کہ بطور صدر ٹرمپ نے خود کو اپنے کاروباری اداروں سے الگ نہیں کیا۔ اس کے علاوہ ان کی کمپنیوں نے غیر ملکی حکومتوں سے لاکھوں ڈالر اور دیگر فوائد بھی وصول کیے ہیں۔ ٹرمپ نے جنوری میں اپنے کاروبار کی ذمہ داری اپنے بیٹوں کے سپرد کرنے کا وعدہ کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :