وزیراعظم کی جے آئی ٹی میں طلبی ، اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی

کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1900 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی

پیر 12 جون 2017 17:36

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2017ء) کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا جہاں کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1900 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔ ماہرین کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پیر کے روز کاروبار کے دوران شدید مندی دیکھنے میں آئی، جس کی وجہ وزیراعظم نواز شریف کی پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے طلبی بتائی گئی۔

دن کے آغاز سے ہی کراچی اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی دیکھنے میں آئی اور 100 انڈیکس ٹریڈنگ کے دوران 1900 سے زائد پوائنٹس گرگیا جبکہ بینچ مارک انڈیکس 48 ہزار پوائنٹس کی سطح سے بھی نیجے آگیا۔کے ایس ای 100 انڈیکس دن کے آغاز میں 49526.92 پوائنٹس پر تھا، لیکن جے آئی ٹی میں وزیراعظم نواز شریف کی طلبی کی خبر منظر عام پر آنے کے بعد انڈیکس میں 1900 پوائنٹس کی نمایاں کمی واقع ہوئی تاہم کے ایس ای 100 انڈیکس اب 47731.44 کی سطح پر برقرار ہے۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ وزیراعظم نواز شریف کو دو روز قبل جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کا سمن موصول ہوا تھا جس کے بعد پارٹی رہنماں اور قانونی مشیروں سے مشاورت کی گئی تھی جہاں سمن کی تعمیل کرتے ہوئے وزیر اعظم کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ کیا گیا۔ سمن کے مطابق وزیراعظم جمعرات 15 جون کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :