سندھ ہائی کورٹ نے صوبائی وزیر قانون ضیا الحسن لنجار کی درخواست ضمانت پر انہیں حاضری سے استثنیٰ دے دیا

پیر 12 جون 2017 16:58

سندھ ہائی کورٹ نے صوبائی وزیر قانون ضیا الحسن لنجار کی درخواست ضمانت ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2017ء) سندھ ہائی کورٹ نے صوبائی وزیر قانون ضیا الحسن لنجار کی درخواست ضمانت پر انہیں حاضری سے استثنیٰ دیتے ہوئے نیب کو درخواست پر جواب جمع کرانے کے لیے مہلت دے دی ہے ۔پیر کو سندھ ہائی کورٹ میں صوبائی وزیر قانون اور جیل خانہ جات ضیا الحسن لنجار کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی ۔

(جاری ہے)

ضیاالحسن لنجار کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ان کے موکل کی گرفتاری کا خدشہ ہے ۔

اس لیے عبوری ضمانت منظور کی جائے ۔عدالت نے استفسار کیا کہ درخواست گذار کہاں ہے جس پر فاروق ایچ نائیک نے بتایا کہ درخواست گذار وزیر قانون ہے اور پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں مصروف ہے ۔درخواست گذار کو حاضری سے استثنیٰ دیا جائے ۔عدالت نے ضیاء الحسن لنجار کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے نیب کو درخواست ضمانت پر جواب داخل کرانے کے لیے مہلت دے دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :