نارووال کرنٹ لگنے سے دو مزدورجاں بحق،تین افراد زخمی

پیر 12 جون 2017 16:55

نارووال کرنٹ لگنے سے دو مزدورجاں بحق،تین افراد زخمی
نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2017ء) نارووال حبکو پاور پلانٹ کے باہر موٹرسائیکل سٹینڈکاشیڈ بناتے ہوئے لوہے کا پیلر 11کے وی تاروں سے ٹکراگیا کرنٹ لگنے سے دو مزدورجھلس کر جاں بحق،تین افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

بتایا جاتا ہے کہ نارووال مریدکے روڈ پرواقعہ حبکو پاور پلانٹ کے باہر موٹرسائیکلیں سٹینڈ کے لئے بنائے جانے والے شیڈ کا لوہے کاپیلرکھڑا کر رہے تھے کہ اوپر سے گذرتی ہوئے 11کے وی تاروں سے ٹکرا گیا جس سے مدثر ولد نذیرموضع جسڑ،محمد رمضان ولد کرامت موضع کاہلوں پڈا کے رہائشی محنت کش موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ تین مزدورمحمد خالد ،وقار خان اور ایک نامعلوم جھلس کر زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر صغراں شفیع ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :