پانامہ کیس میں ن لیگ کا جنازہ نکلتا دیکھ رہا ہوں، شیخ رشید

پیر 12 جون 2017 16:52

پانامہ کیس میں ن لیگ کا جنازہ نکلتا دیکھ رہا ہوں، شیخ رشید
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جون2017ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پانامہ کیس میں ن لیگ کا جنازہ نکلتا دیکھ رہا ہوں،مریم اورنگزیب اور دیگر افراد کو بھی جے آئی ٹی بلا سکتی ہے،جمشید دستی کو گو نواز گو کا نعرہ لگانے کی سزادی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ مایوس ن لیگ والوں کو چہروں پر عیاں ہے ۔پانامہ کیس میں ن لیگ کا جنازہ نکلتا دیکھ رہا ہوں۔ مریم اورنگزیب اور دیگر افراد کو بھی جے آئی ٹی بلا سکتی ہے۔جمشید دستی کو گو نواز گو کا نعرہ لگانے کی سزادی جارہی ہے۔