بھارت نے سرحدوں کی بار بار خلاف ورزی کر کے خطہ کا امن تباہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ‘رانا تنویر حسین

پیر 12 جون 2017 16:45

بھارت نے سرحدوں کی بار بار خلاف ورزی کر کے خطہ کا امن تباہ کرنے میں کوئی ..
مریدکے /شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2017ء) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار اینڈ سائنس وٹیکنالوجی راناتنویر حسین نے کہا ہے کہ ہماری قیادت اور پارٹی نے نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ہے جے آئی ٹی رپورٹ کی روشنی میںعدالت عظمیٰ جو بھی فیصلہ کرے گی مسلم لیگ (ن) اسے قبول کرے گی ،وزیر اعظم نے خود کو احتساب کے لیے پیش کرکے ایک مثال قائم کی ہے ،وزیر اعظم نوازشریف بھی جے آئی ٹی میں پیش ہو نگے جے آئی ٹی ایسا طریقہ کا ر اختیار کرے کہ تعصب نظر نہ آئے بلکہ انصاف ہوتا نظر آئے ،وزیر اعظم نواز شریف کا احتساب کئی مرتبہ ہوابے نظیر ، مشرف حکومت بھی نواز شریف کا احتساب کر چکی ہے شریف خاندان کا کئی دہائیوں سے احتساب ہو رہا ہے مگر ہمیشہ وہ سرخرو ہوئے اور اب بھی انشا اللہ سرخرو ہونگے ،بھارت سی پیک اور پاکستان کی ترقی دیکھ کر پاگل ہو گیا ہے جس کی وجہ سے سرحدوں پر خلاف ورزی اور افغانستان کے راستے پاکستان میں دہشت گردی کرا رہا ہے اگر بھارت نے پاکستان پر حملہ کرنے کا سوچا بھی تو اس کو ایسا جواب ملے گا کہ کم از کم تین نسلیں یاد رکھیں گی اور نصاب میں لکھا جائے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات لا اظہار انہوں نے مریدکے میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب ، امامیہ کا لونی رمضان بازار کے دورہ کے موقع پر ذرائع ابلا غ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا چیئر مین ضلع کونسل رانا احمد عتیق انور ،ارکان قومی وصوبائی اسمبلی را نا افضال حسین ، پیر اشرف رسول حسان ریاض،ممبران ضلع کونسل چودھری ارشد ورک ، رانا رحمت علی خاں ، ملک نوید محمود چوہان ،یار گل خاں ، وجاہت علی خاں ،ضلعی آرگنائزر مسلم لیگ (ن) چودھری محمود اختر گورایہ، ،میڈ یا کو آرڈینیٹرندیم گورایہ، شوکت علی ناز ،صوبہ انجم بھی موجود تھے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایل او سی کی مسلسل خلاف ورزی کی دو وجوہات ہیں مو دی کی ایک خاص سوچ ہے جو کہ مسلمانوں کے خلاف ہے دوسرا مقبوضہ وادی کشمیر میں آزادی کی ایک نئی لہر اٹھی ہے جس نے بھارتی حکمرانوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے بھارت اپنے مظالم کو چھپانے کی خاطر دنیا کو باور کرانے کی کوشش کررہا ہے کہ دراندازی پاکستان کی طرف سے ہو رہی ہے جو کہ محض پراپیگنڈہ ہے پاکستان کشمیریوں کی ااخلاقی ،سفارتی حمائیت جاری رکھے گا کنٹرول لائن پر بھارت افواج کی مسلسل چھیڑ چھاڑ کے نتائج خطرناک نکل سکتے ہیں مودی سرکار نے ہوش کے نا خن نہ لئے تو بھارت کی آنیوالی نسلیں مودی سرکار کو کبھی معاف نہیں کرینگی قبل ازیں وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے امامیہ کالونی میں رمضان بازار کا دورہ کیا وفاقی وزیر نے خریداری کے لیے آئے شہریوں سے رمضان بازار میں فراہم سہولتوں پر بات چیت کی جس پر شہریوں نے اطمینان کا اظہار کیا اور اشیاء خوردونوش کے مختلف سٹالز پر گئے ، اشیاء کے معیار اور قیمتوں کا جائزہ لیا رانا تنویر حسین نے رمضان بازار میں شہریوں کو بہترین سہولتیں فراہم کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر فیروز والا کو شاباش دی ۔

علاوہ ازیں وقافی وزیر دفاعی پیداوار و سائنس و ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنما یو سی چیئرمین چوہدری ارشد ورک کے ڈیرہ پر اپنے بڑے بھائی رکن قومی اسمبلی رانا افضال حسین انکے بیٹے ضلعی چیئرمین رانا احمد عتیق انور ، وزیر اعلیٰ کے مشیر چوہدری حسان ریاض ، پیر اشرف رسول ، مسلم لیگ لائرز فارم کے صدر چوہدری اورنگزیب ریحان ایڈووکیٹ ، حافظ احمد عتیق اور مسلم لیگ ن مرکیزی رہنما حاجی رفیق الحسن قریشی کی موجودگی میں بہت بڑے اجتماع سے خطاب کرتے اور غیر ملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئیبھارت سی پیک اور پاکستان کی ترقی دیکھ کر پاگل ہو گیا ہے جس کی وجہ سے سرحدوں پر خلاف ورزی اور افغانستان کے راستے پاکستان میں دہشت گردی کرا رہا ہے اگر بھارت نے پاکستان پر حملہ کرنے کا سوچا بھی تو اس کو ایسا جواب ملے گا کہ کم از کم تین نسلیں یاد رکھیں گی اور نصاب میں لکھا جائے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے سرحدوں کی بار بار خلاف ورزی کر کے خطہ کا امن تباہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی اسکی بزدل فوج پاکستان کی فوج سے روزانہ ’’لتر‘‘ کھا رہی ہے پھر بھی شرم ان کو نہیں آتی ۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے ارادے بہت خطرناک تھے مگر اسے ہر محاذ پر منہ کی کھانا پڑ رہی ہے وہ دعویٰ سے کہتے ہیں کہ بھارت پاکستان پر حملہ کے متعلق سوچ بھی نہیں سکتا کیونکہ اسے پاک فوج کی پیشہ وارانہ طاقت کا علم ہے اگر اس نے حملہ کے متعلق سوچا تو اس کی تین نسلیں رکھیں گی کی پاکستان سے پنگا نہ لو اور آنے والی نسلیں نساب میں پڑھیں گی کہ پاکستان کو تنگ کرنے کا مطلب کیا ہے پاکستان خطہ کے تمام ممالک کا ادب اور احترام کرتا ہے افغانستان میں دہشت گردی ہو یا ایران میں دنیا میں کہیں بھی دہشت گردی ہو پاکستان اس کی مزمت کرتا ہے کیونکہ دہشت گردی سے سب سے زیادہ نقصان پاکستان کو ہوا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ قطر پاکستان کا برادر ملک ہے جبکہ سعودی عرب بھی پاکستان انشاء اللہ مسلمان ممالک بالخصوص قطر اور سعودی عرب کے درمیان خلیج کو کم کرنے میں کامیاب ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ اس وقت دہشت گردی سے نمٹنا ہے کیونکہ کوئی بھی ملک اب محفوظ نہیں رہا پاکستان دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے کردار ادا کرتا رہے گا ۔انہوں نے کہا عالمی ادارے پاکستان کی ترقی کی رفتار اور شفافیت کو تسلیم کر رہے ہیں سرمایا کار پاکستان آ رہے ہیں مگر ترقی کا پہیہ اور جمہوریت کی چلتی ٹرین کیخلاف خطرناک حد تک شرارتیں ہو رہی ہیں قوم ہمارا ساتھ دے کیونکہ میاں نواز شریف کی قیادت میں پاکستان ایشیاء کا ٹائیگر بننے جا رہا ہے 2018 کے انتخابات میں زرداری ، عمران خان اور انکا ساتھ دینے والوں کو قوم سیاسی عبرت کا نشان بنا دے گی۔

متعلقہ عنوان :