حزب اللہ وزیر کے بھتیجے کی گرفتاری، ذمے داران کے اسکینڈل سامنے آ گئے

حزب اللہ کے سکریٹری جنرل حسن نصر اللہ کے ایک نائب نعیم قاسم کو شرم ناک طور پر رسوا بھی کیا گیا

پیر 12 جون 2017 16:33

حزب اللہ وزیر کے بھتیجے کی گرفتاری، ذمے داران کے اسکینڈل سامنے آ گئے
بیروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2017ء) لبنان میں سکیورٹی فورسز نے 8 جون کی صبح الشویفات اور بیروت کے جنوبی علاقے الضاحیہ میں کارروائی کے دوران منشیات کے دو تاجروں کو گرفتار کیا تھا۔ ان میں ایک شخص حزب اللہ سے تعلق رکھنے والے لبنانی وزیر صنعت حسین الحاج حسن کا بھتیجا ہے۔ تاہم کارروائی سے دو روز قبل مذکورہ وزیر کے خاندان کی جانب سے دو متضاد بیانات جاری ہوئے جن میں ایک میں حزب اللہ پر تنقید کی گئی جب کہ دوسرے میں اس کا دفاع کیا گیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق پہلے بیان میں جو ایک لبنانی ویب سائٹ پر نشر کیا گیاالحاج حسن کے خاندان نے حزب اللہ کے رہ نماں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور ان پر چوری ، چال بازی اور منشیات کی تیاری کا الزام عائد کیا۔

(جاری ہے)

اس بیان میں کئی شخصیات کا نام بھی لیا گیا۔بیان میں باور کرایا گیا کہ الحاج کا خاندان اس حوالے سے خاموش نہیں رہے گا۔ اس سلسلے میں حزب اللہ کے سکریٹری جنرل حسن نصر اللہ کے ایک نائب نعیم قاسم کو شرم ناک طور پر رسوا بھی کیا گیا۔

بیان کے مطابق قاسم اور اس کا بیٹا محمد دھوکے اور غبن کی کارروائیوں میں سرگرم ہیں اور انہوں نے 2.7 کروڑ ڈالر کی ہیرا پھیری کی ہے۔بیان میں الحاج کے خاندان نے سوالات اٹھائے ہیں کہ نعیم قاسم کے پاس یہ سارا مال کہاں سے آیا حزب اللہ کی سکیورٹی کمیٹی کے سابق ذمے دار احمد مشیک پر رقوم کی بارش کہاں سے ہوئی اسی طرح حزب اللہ کے ایک رہ نما حسین نصر اللہ کو رسوا کرتے ہوئے انکشاف کیا گیا کہ اس نے یتیموں کا مال چوری کیا جب کہ رکن پارلیمنٹ حسین الموسوی ایک تاجر اور کیپٹاگون کی فیکٹریوں کا مالک ہے اور حسن النمر بھی مالی رقوم چوری کرنے والا شخص ہے۔

بیان کے اختتام پر استفسار کیا گیا کہ کیا شیخ یزبک کے بیٹے نے شامی اپوزیشن کو اسلحہ فروخت نہیں کیا اور کیا شیخ باقر محمد الحاج حسن نے اسمگلروں کی پشت پناہی نہیں کی تاہم اس پہلے بیان میں تمام تر دھماکا خیز انکشافات کے بعد الحاج خاندان کی جانب سے ایک دوسرا بیان جاری کیا گیا جس میں حزب اللہ تنظیم کے ساتھ کھڑے ہونے کے موقف کا اعلان کیا گیا۔ مذکورہ بیان میں کہا گیا کہ الحاج خاندان اپنے کسی بھی فرد کی انفرادی حرکت کی سخت مذمت کرتی ہے جس سے اس خاندان یا معاشرے کو نقصان پہنچا ہو۔ اس سلسلے میں لبنانی وزیر صنعت کے بھتیجے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کسی بھی شخص کے انفرادی عمل سے برات کا اظہار کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :