1180میگاواٹ قائداعظم بھکھی گیس پاور پلانٹ کے مزدوروں کو 3ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر محنت کش سراپا احتجاج

درجنوں مزدروں نے وزیراعلیٰ پنجاب کے دورئے کی14گھنٹے بعد کام چھوڑ ہڑتال کردی

پیر 12 جون 2017 16:31

1180میگاواٹ قائداعظم بھکھی گیس پاور پلانٹ کے مزدوروں کو 3ماہ سے تنخواہیں ..
شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جون2017ء) 1180میگاواٹ قائداعظم بھکھی گیس پاور پلانٹ کے مزدوروں کو 3ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر محنت کش سراپا احتجاج بن گئے ،درجنوں مزدروں نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے اتوار کئے جانے والے دورئے کی14گھنٹے بعد کام چھوڑ ہڑتال کردی ،جس سے مذکورہ منصوبہ مزید کھٹائی میں پڑتا ہوادکھائی دینے لگا ،وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شریف کے اتوار کو کئے جانیو الے دورئے کے دوران قوم سے یہ وعدہ کیا گیا تھا کہ ٹربائنز کی تکینکی خرابی کو دور کردیا گیا ہے اور پیر کے روز نیشنل گرڈ میں300میگاواٹ بجلی کی پیدوار میں اضافہ کردیا جائے گالیکن 300میگاواٹ بجلی پیداکرنے والے مزدروں نے 3/3ماہ کی تنخواہیں نہ ملنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کام چھوڑ کر انتطامیہ کے خلاف شدیدنعرہ بازی کی،مظاہرین کے مطابق رمضان المبارک کے بابرکت مہینہ میں اخراجات میں اضافہ ہوجاتا ہے،ہم دکانوں سے سوداسلف ادھار لے لے کر تھک گئے ہیں اب تودکاندار بھی ادھار سودا دینے کے تیار نہیں ہیں ہم اپنے بچوں کو بھوکا مرتے ہوئے نہیں دیکھ سکتے ہمارئے خون پسینے کی کمائی ہمیں دی جائے گی توہم کام شروع کردینگے،ذرائع کے مطابق بھکھی پاور پلانٹ میں مختلف کمپنیویوں میں کام کرنے والے ملازمین نے پروگرام تشکیل دیا تھاکہ اتوار کے روز وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے دورہ کے دوران ہم اپنی تنخواہیں نہ دیئے جانے کے حوالہ سے احتجاج کرینگے لیکن قائداعظم بھکھی پاور پلانٹ کی انتظامیہ کی جانب سے مزدروں کولالی پاپ دیا گیا کہ ہم پیر کے روز تمام مزدروں کی اگلی پچھلی تنخواہیں ادا کردینگے ،آپ مطمین ہوکر کام کریں جس پر مزدروں نے احتجاجی مظاہرہ ترک کردیا لیکن آج پیر کے روز جب مزدروں کو تنخواہیںنہ دی گئی تو مزدروں نے احتجاجا کام بند کرکے بھکھی پاور پلانٹ کے بیرونی جانب پارک میں ڈیرئے جمالیے اور وہاں پر کھڑئے اورلیٹ کر مزدروں نے شدید احتجاجی مظاہرہ کیااور مین گیٹ پر دھرنا دے دیا ہے اب تک بھکھی پاور پلانٹ پر کام کرنے والے مزدوروں کی جانب سے کام ٹھپ ہے مزدروں کے کام ٹھپ کئے جانے کے بعد اب انتطامیہ بھی حرکت میں آچکی ہے جن کی دوڑیں بھی لگی ہوئی ہیں دوسری جانب ذرائع کے مطابق میڈیا پر خبریں نشر ہونے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی جانب سے مزدروں کو تنخواہیں ادا نہ کئے جانے کا نوٹس بھی لے لیا گیا ہے۔