ساہیوال بجلی گھر سی پیک کے تحت کم ترین وقت میں بننے والا پہلا منصوبہ ہے،شہباز شریف

پیر 12 جون 2017 16:27

ساہیوال بجلی گھر سی پیک کے تحت کم ترین وقت میں بننے والا پہلا منصوبہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جون2017ء) وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری تقدیر بدلنے والا منصوبہ ہے،مکمل ہونے کے بعد یہ پورے خطے کی تقدیر بدل دے گا،ساہیوال بجلی گھر سی پیک کے تحت ریکارڈ کم وقت بننے والا پہلا منصوبہ ہے۔

(جاری ہے)

لاہور میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی اور اصلاحات احسن اقبال سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ کوئلے سے چلنے والے ساہیوال بجلی گھر منصوبے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت ریکارڈ کم وقت بننے والا پہلا منصوبہ ہے۔

انہوں نے کہا چین پاکستان اقتصادی راہداری تقدیر بدلنے والا منصوبہ ہے اور مکمل ہونے کے بعد یہ پورے خطے کی تقدیر بدل دے گا۔چین پاکستان میں چین پاکستان اقتصادی راہداری کے منصوبے کے تحت 55 ارب ڈالر کی تاریخی سرمایہ کاری کررہا ہے۔