یونان میں نازیوں کے ہاتھوں قتل عام کی تہترویں برسی پر جرمن سفیر کے ساتھ بدتمیزی کاواقعہ

پیر 12 جون 2017 16:23

یونان میں نازیوں کے ہاتھوں قتل عام کی تہترویں برسی پر جرمن سفیر کے ساتھ ..
ایتھنز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جون2017ء) یونان میں نازیوں کے ہاتھوں قتل عام کی تہترویں برسی کے موقع پر منعقدہ تقریب میں جرمن سفیر کے ساتھ بدتمیزی کا واقعہ سامنے آگیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یونان میں نازیوں کے ہاتھوں قتل عام کی تہترویں برسی کے موقع پر ہونے والی ایک یادگاری تقریب کے دوران ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق یونان کی بائیں بازو کی خاتون سیاستدان زوئے کونستانتوپولو اس وقت جرمن سفیر پیٹر شوف کے راستے میں آ کر کھڑی ہو گئیں، جب وہ نازی دور کے ہلاک شدگان کی ایک یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھانا چاہتے تھے۔ اس موقع پر کونستانتوپولو نے کہا کہ جرمن سفیر کو ایسا کرنے کا کوئی حق نہیں اور جرمنی کو متاثرہ افراد اور ان کے خاندانوں کو زر تلافی ادا کرنا چاہیے۔ دوسری عالمی جنگ کے دوران نازی جرمن دستوں نے یونان میں قریب ایک لاکھ تیس ہزار افراد کو قتل کر دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :