صومالیہ میں امریکی فضائی حملے میں 8 عسکریت پسند ہلاک

موغادیشو سے 185 کلو میٹر دور الشباب کے کمانڈ اینڈ لاجسٹک کیمپ کو نشانہ بنایا گیا، پنٹاگون

پیر 12 جون 2017 16:07

صومالیہ میں امریکی فضائی حملے میں 8 عسکریت پسند ہلاک
موغا دیشو/واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جون2017ء) صومالیہ میں امریکی فضائی حملے میں 8 عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ دفاع پنٹاگون نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو سے 185 کلو میٹر دور عسکریت پسند گروپ الشباب کے کمانڈ اینڈ لاجسٹک کیمپ کو نشانہ بنایا گیا ، کارروائی میں کیمپ تباہ جب کہ کم از کم 8 عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

پینٹاگون نے کہا ہے کہ الشباب کے خلاف فضائی کاررروائی صومالی فوج پر حملوں کے جواب میں کی گئی اور اس میں سرکاری فوج کا مکمل تعاون شامل تھا۔ دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے صدارت سنبھالے جانے کے بعد صومالیہ میں پہلی امریکی کارروائی ہے۔صومالیہ کے صدر نے بھی فضائی حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ فضائی حملے میں الشباب کے ٹریننگ کیمپ کو ملیامیٹ کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :