گریجویشن کرنیوالی49ہزار سے زائد طلبا کو انٹرن شپ دیدی گئی

قرضہ سکیم کے تحت18ارب اور وزیراعظم کی بلاسود قرضہ سکیم کے تحت45اضلاع میں6ارب روپے سے زائد کی رقم دی گئی باصلاحیت طلبا میں 2لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کئے گئے ،مستحق طلبا کو ٹیوشن فیس کی مد میں5ارب74کروڑ روپے اداکئے اقتصادی سروے رپورٹ

پیر 12 جون 2017 16:03

گریجویشن کرنیوالی49ہزار سے زائد طلبا کو انٹرن شپ دیدی گئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جون2017ء) وزیراعظم کی نوجوانو ں کیلئے تربیتی سکیم کے تحت گریجویشن کرنے والی49ہزار سے زائد طلبا کونجی اورسرکاری اداروں میں ایک سال کی انٹرن شپ دید ی گئی ہے۔اقتصادی سروے کے مطابق وزیراعظم کی نوجوانو ں کیلئے تربیتی سکیم کے تحت گریجویشن کرنیوالی49ہزار سے زائد طلبا کو انٹرن شپ دی گئی ہے حکومت کی طرف سے یہ اقدام نوجوانوں کی سماجی اور اقتصادی ترقی کیلئے کیا گیا ہے جس کامقصد انہیں روزگارکے حصول کے قابل بنانا ہے۔

دوسرے متعدددیگر منصوبے بھی متعارف کرائے گئے ہیں جن میں وزیراعظم کی نوجوانوں کیلئے قرضہ سکیم بھی شامل ہے۔اس سکیم کے تحت اب تک18ارب روپے سے زائد تقسیم کئے گئے ہیں۔وزیراعظم کی بلاسود قرضہ سکیم کے تحت45اضلاع میں لوگوں کو6ارب روپے سے زائد دیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

نوجوانوں کیلئے ہنرسکھانے کے پروگرام کے تحت اب تک73ہزار627لڑکوں اورلڑکیوں کو تربیت دی گئی ہے۔

وزیراعظم کے لیپ ٹاپ کی فراہمی کے پروگرام کے دوسرے مرحلے میں ملک بھر میں اعلی تعلیمی کمیشن کی تسلیم شدہ جامعات کے باصلاحیت طلبا میں 2لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کئے گئے ہیں۔وزیراعظم کی فیس واپسی تقسیم کے تحت دوہزاربارہ سے دوہزارسترہ تک 6ارب روپے سے زائد جاری کئے گئے ہیں۔اعلی تعلیمی کمیشن نے پسماندہ علاقوں کے مستحق طلبا کو ٹیوشن فیس کی مد میں5ارب74کروڑ روپے کی ادائیگی کی ہے۔

متعلقہ عنوان :