کرپشن کیس ، شرجیل میمن کے 2 شریک ملزمان نے رقم واپسی کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا

پیر 12 جون 2017 16:02

کرپشن کیس ، شرجیل میمن کے 2 شریک ملزمان نے رقم واپسی کیلئے عدالت سے رجوع ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جون2017ء) کرپشن کیس میں شرجیل میمن کے 2 شریک ملزمان نے رقم واپسی کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں محکمہ اطلاعات میں اشتہارات کی مد میں 5 ارب 76 کروڑروپے کی کرپشن سے متعلق نیب ریفرنس میں شرجیل میمن کے 2 شریک ملزمان گلزار احمد اور سلمان منصور کی جانب سے کرپشن کی رقم رضاکارانہ طور پر واپس کرنے لیے دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران درخواست گزاروں کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ نیب نے محکمہ اطلاعات میں کرپشن ریفرنس میں نامزد 4 اشتہاری کمپنیوں سے رضاکارانہ رقم وصول کی ہے، ہم بھی نیب کو کرپشن کی رقم رضاکارانہ واپس کرنا چاہتے ہیں لیکن نیب درخواست منظور نہیں کررہا۔ عدالت عالیہ نے نیب پراسیکیوٹراوردرخواست گزارکے وکیل سے دوہفتوں میں دلائل طلب کرلیے۔واضح رہے کہ شرجیل میمن سمیت 17 ملزمان پرمحکمہ اطلاعات میں اشتہارات کی مد میں 5 ارب 76 کروڑ روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔

متعلقہ عنوان :