چوہدری شجاعت اور ڈاکٹر طاہر القادری کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ،پاناما اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

سانحہ ماڈل ٹان کے متاثرین کو انصاف کی فراہمی کیلئے عوامی تحریک کی حمایت کرتے ہیں،چوہدری شجاعت حسین

پیر 12 جون 2017 16:01

چوہدری شجاعت اور ڈاکٹر طاہر القادری کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ،پاناما ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جون2017ء) مسلم ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کوٹیلی فون کر کے خیریت دریافت کی اور کہا کہ سانحہ ماڈل ٹان کے متاثرین کو انصاف کی فراہمی کیلئے عوامی تحریک کے موقف کی حمایت کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

پیر کو چوہدری شجاعت اور عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

جس میں چوہدری شجاعت حسین نے ڈاکٹر طاہر القادری کی خیریت دریافت کی۔ اس موقع پر دونوں رہنماں کے درمیان پاناما کیس سمیت دیگر سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ق لیگ کے سربراہ نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹان کے متاثرین کو انصاف کی فراہمی کیلئے عوامی تحریک کے موقف کی حمایت کرتے ہیں۔ دنوں رہنماں نے جلد ملاقات کرنے پر بھی اتفاق کیا