ملک میں 98سے زیادہ مقامات پر گیس دریافت

یومیہ70ایم ایم سی ایف ڈی گیس حاصل ہورہی ہے،شاہد خاقان عباسی

پیر 12 جون 2017 15:51

ملک میں 98سے زیادہ مقامات پر گیس دریافت
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2017ء) وفاقی وزیر پیٹرولیم و قدرتی گیس شاہد خاقان عباسی نے دعویٰ کیا ہے کہ 4سال کے دوران ملک میں 98سے زیادہ مقامات پر گیس دریافت ہوئی ہے جس سے یومیہ70ایم ایم سی ایف ڈی گیس حاصل ہورہی ہے جو کہ ملک میں ایک بہت بڑا ریکارڈ ہے ان خیالات کا اظہار شاہد خاقان عباسی نے اسلام آباد میں ہونے والے پریس کانفرنس کے دوران کیا انہوںنے کہا ہے کہ تیل اور گیس کا ذخیرہ خیرپور میں دریافت ہوا ہے جس سے گیس کی یومیہ پیداور میں مزید اضافہ ہوگیا ہے گزشتہ 5ہفتوں کے دوران ملک میں تیل و گیس کے 5کنووں دریافت ہونا ریکاڈ ہے کنووں سی600بیرل تیل بھی حاصل ہورہاہے انہوںنے مزید کہاکہ گیس کے ذخائر دریافت ہونے سے سوئی سدرن کے حصے میں3فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ سوئی ناردران کے حصے میں بھی اضافہ کیا گیا ہے سی این جی سکٹر کو گیس کی فراہمی میں بہتری آئی ہے صنعتوں کو گیس کی فراہمی جاری ہے تمام صوبوں میں بھی آئین کے مطابق گیس تقسیم کررہے ہیں اور گیس زخائر کی مزید دریافت کے لیے بھی کوشاں ہیں