’’میں بھی نواز ہوں‘ ٹوئٹر ٹرینڈ سرفہرست‘‘

پیر 12 جون 2017 15:46

’’میں بھی نواز ہوں‘ ٹوئٹر ٹرینڈ سرفہرست‘‘
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2017ء) وزیراعظم نواز شریف کی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کی خبر کے آتے ہی سوشل میڈیا پر ٹوئیٹس اور پوسٹ کی بھرمار ہو گئی، پاکستان میں ٹوئٹر پر اس وقت ’’میں بھی نواز ہوں‘‘ ٹرینڈ سر فہرست ہے۔

(جاری ہے)

اس ٹرینڈ میں لوگ وزیر اعظم کی حمایت میں کہہ رہے ہیں کہ ’’میں بھی نواز ہوں‘‘ ٹوئیٹس میں خود کو احتساب کے لیے پیش کرنے پر وزیر اعظم کو سراہا جا رہا ہے اور اٴْن کے ترقیاتی کاموں کو اجاگر کیا جا رہا ہے۔

اٴْس سے پہلے عمران خان کے ٹوئیٹ بھی سامنے آئے جن میں انہوں نے وزیراعظم سے تحقیقات مکمل ہونے تک مستعفی ہو جانے کا مطالبہ کیا، جبکہ مریم اورنگزیب نے کہا کہ جے آئی ٹی میں پیش ہونے کے وزیر اعظم کے فیصلے سے ملک میں ایک نئی تاریخ رقم ہو رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :