ایران کے وزیر خارجہ کادورہ ناروے

پیر 12 جون 2017 15:17

ایران کے وزیر خارجہ کادورہ ناروے
تہران ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2017ء) ایران کے وزیر خارجہ ناروے کے دورے پر روانہ ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں اپنے 2 روزہ قیام کے دوران اسلو اسمبلی میں شرکت اور خطاب کے علاوہ میزبان ملک کے اعلی حکام کے ساتھ ساتھ مختلف ممالک کے رہنمائوں کے ساتھ اہم ملاقاتیں اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ سمیت تازہ ترین علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال اورمسائل پر گفتگو کریں گے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ایران کے وزیر خارجہ نے گزشتہ سال بھی اوسلو فورم میں شرکت کی اور خطاب کیا۔ اس سال اوسلو فورم کا عنوان نئے جغرافیائی دور میں امن ہے۔ اوسلو فورم ہر سال منعقد ہوتا ہے اور اس میں دنیا بھر کے مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا جاتا ہے اور تجاویز دی جاتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :