جامع مسجد دہلی کے شاہی امام کی اپیل

پیر 12 جون 2017 15:17

جامع مسجد دہلی کے شاہی امام کی اپیل
دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2017ء) دہلی کی جامع مسجد کے شاہی امام نے اپیل کی ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام مقبوضہ کشمیر کے بحران کے حل کیلئے اقدامات کیے جائیں ۔جامع مسجد دہلی کے شاہی امام سید احمد بخاری نے ماہ مبارک رمضان میں کشمیر کے تکلیف دہ اور تشویشناک حالات اور خون خرابہ کا سلسلہ جاری رہنے پر اپیل کی ہے کہ رمضان المبارک اس مقدس مہینے میں امن کی بحالی یعنی سیز فائر کا اعلان کریں اور بھارت مذاکرات سے اس مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کرے۔

(جاری ہے)

شاہی امام احمد بخاری نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ اس وقت پوری دنیا کے عوام خون خرابے کے خلاف ہیں۔ اس وقت کروڑوں مسلمان امن کے خواہاں ہیں اور چاہتے ہیں کہ دونوں ملکوں کے درمیان برادرانہ تعلقات قائم ہوں جو کہ دونوں ممالک کے مفاد میں ہوں گے۔اس کے لیے بھارتی حکومت کو اپنی پالیسی پر نظر ثانی کرنی ہوگی۔ اسے تمام فریقوں سے مذاکرات کرنے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات پرامن اور سازگار ماحول میں ہوتے ہیں، پتھرائوکے ماحول میں نہیں لہذا ہمیں وہ ماحول پیدا کرنا ہوگا تاکہ مذاکرات کے ذریعے اس مسئلے کا حل نکالا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :