پاناما پیپر معاملے پر مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے رحمان ملک کو طلبی کا سمن جاری کر دیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 12 جون 2017 14:13

پاناما پیپر معاملے پر مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے رحمان ملک کو طلبی کا سمن ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 جون ۔2017ء) پاناما پیپر معاملے پر مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے رحمان ملک کو طلبی کا سمن جاری کر دیا ہے، جے آئی ٹی نے رحمان ملک کو 13جون منگل کے روز طلب کیا ہے، لندن میں ہونے کے سبب رحمان ملک کل جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہوسکیں گے۔

(جاری ہے)

رحمان ملک کے ترجمان ریاض علی طوری کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ جے آئی ٹی نے رحمان ملک کو 10جون کو خط لکھا ہے۔جس میں انہیں 13جون کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کا کہا گیاہے جبکہ رحمان ملک 9جون سے بیرون ملک ہیں اور رحمان ملک کو جے آئی ٹی کے سمن کے بارے میں آگاہ کردیا گیا ہے۔رحمان ملک رواں ہفتے پیشی کی نئی تاریخ کے لیے جے آئی ٹی کو خط لکھیں گے۔