اسٹیل ملز کاخسارہ 70ارب سے زا ئد نجکاری اور لیز پردینے میں مشکلات بڑھ گئیں

مل 2سال سے بند ، بجلی وگیس کی مد میں 50ارب کی نادہندہ، خسارے میں اضافہ ،تنخواہوں وپنشن کی مد میں بھی ادائیگی جاری معاملہ التوا کوشکا ر،نجکاری ڈویژن نے آئی ایم ایف کی ہدایت پر اسٹیل ملز کی نجکاری میں تعاون کیلئے حکومت سندھ کو درخواست کردی

پیر 12 جون 2017 14:20

اسٹیل ملز کاخسارہ 70ارب سے زا ئد نجکاری اور لیز پردینے میں مشکلات بڑھ ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2017ء) پاکستان اسٹیل ملز کاخسارہ 70ارب روپے سے تجاوز کرگیا ہے جس کے بعد ادارے کی نجکاری اور لیز پردینے کے لیے مشکلات بڑھ گئی ہیں،نجکاری ڈویژن نے آئی ایم ایف کی ہدایت پر اسٹیل ملز کی نجکاری میں تعاون کیلئے حکومت سندھ کو درخواست کردی ہے ۔ وزارت صنعت وپیداوار نے اسٹیل مل کولیز پردینے یا نجکاری کرنے کیلئے نجکاری ڈویژن کو اختیارات دینے کی تجویز دے دی،پاکستان اسٹیل ملز کے خسارے میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور رواں ماہ تک پاکستان اسٹیل کا خسارہ 70 ارب روپے سے تجاوزکرچکا ہے ،اسٹیل ملز تقریبا 2 سال سے بند پڑی ہے اور بجلی او ر گیس کی مد میں 50ارب کی نادہندہ ہے جبکہ وفاقی حکومت تنخواہوں اورپنشن کی مد میں ماہانہ 22کروڑروپے ادا کررہی ہے ، وفاقی حکومت نے گزشتہ سال پاکستان اسٹیل ملز کی نجکاری کرنے یا مختلف کمپنیوں کے کنسورشیم کو20سال تک لیز پر دینے کی تجاویز تیار کی تھیں جس کیلئے مختلف پاکستانی ، چینی ،روسی اورجاپانی کمپنیوں سے بات چیت ہوئی تھی تاہم حکومت سندھ نے اسٹیل ملز کی زمین کی ملکیت کادعوی کرتے ہوئے اس کوفروخت کرنے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد اسٹیل ملز کی نجکاری یا لیز پردینے کامعاملہ التوا کوشکا رہوگیا ۔

(جاری ہے)

وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کی ہدایت پرجون تک بجٹ خسارہ کم کرنے کیلئے اسٹیل ملز کی نجکاری یا لیز کا فیصلہ کیا اور وفاقی سیکریٹری محسن ایس حقانی کو 26 اپریل کو اسٹیل ملز کی نجکاری تک چیف ایگزیکٹو آفیسر تعینات کیاہے تاہم ڈیڑھ ماہ گزرنے کے باوجود اسٹیل ملز کی نجکاری ولیز کامعاملہ حل نہیں ہورہا ہے اور خسارے میں مسلسل اضافہ ہورہاہے ۔