پاکستان میں تمباکو سالانہ ایک لاکھ سے زائد افراد کی موت کا بنیادی سبب بن رہا ہے،اقوامِ متحدہ

پیر 12 جون 2017 14:20

پاکستان میں تمباکو سالانہ ایک لاکھ سے زائد افراد کی موت کا بنیادی سبب ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2017ء) پاکستان میں تمباکو سالانہ ایک لاکھ سے زائد افراد کی موت کا بنیادی سبب بن رہا ہے۔اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے صحت کی ایک رپورٹ کے مطابق ان بیماریوں میں امراض قلب، فالج اور جسم کے مختلف حصوں مثلا منہ، حلق، سانس کی نالی اور پھیپھڑوں کا کینسر شامل ہے۔

(جاری ہے)

ملک کے سب سے بڑے جناح اسپتال کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر طارق رفیع اور ڈاکٹر محمد عثمان کے مطابق پاکستان دنیا کے ان 15 ممالک میں شامل ہے جہاں تمباکوکی پیداوار سب سے زیادہ ہوتی ہے۔

پاکستان میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد تمباکو کی آسان دستیابی کے سبب اس کی عادی ہے اور نتیجے میں ہر سال ایک لاکھ سے زائد افراداس سے پھیلنے والی بیماریوں میں مبتلا ہوکر ہلاک ہوجاتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ منہ، حلق، سانس کی نالی اور پھیپھڑوں کے کینسر کے علاوہ امراض قلب اور فالج شامل ہے۔ ماہرین صحت کے مطابق چھالیہ اور پان کے ساتھ تمباکو کھانے کے عادی افراد میں منہ، غذائی نالی اور معدے کے سرطان کی بیماریاں بھی عام ہیں۔

متعلقہ عنوان :