جی سیون کے وزرائے ماحولیات کا اجلاس اٹلی میں شروع

پیر 12 جون 2017 14:02

جی سیون کے وزرائے ماحولیات کا اجلاس اٹلی میں شروع
روم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2017ء) ترقی یافتہ ممالک کے 7 گروپ کے وزرائے ماحولیات کا 2روزہ اجلاس اطالوی شہر بولونیا میں ہوا ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے اجلاس کے افتتاحی خطاب میں اٹلی کے وزیر ماحولیات جیان لوکا گالیتی نے کہا کہ جی سیون ممالک کا اس شعبے میں ایک اہم کردار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اٹلی اور دیگر کئی ممالک پیرس معاہدے کا احترام کرتے ہیں اور اسے ناقابل تنسیخ سمجھتے ہیں۔ اس موقع پر تحفظ ماحول کے لیے کوششیں جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ بولونیا میں اتوار کو شروع ہونے والا یہ 2 روزہ اجلاس پیر بارہ جون کو اختتام پزیر ہو گیا۔

متعلقہ عنوان :