یونان، نازیوں کے ہاتھوں قتل عام کی73 ویں برسی، خاتون سیاستدان یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھانے میں آڑھے آ گئیں

پیر 12 جون 2017 13:45

یونان، نازیوں کے ہاتھوں قتل عام کی73 ویں برسی، خاتون سیاستدان یادگار ..
ایتھنز ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2017ء) یونان میں نازیوں کے ہاتھوں قتل عام کی73 برسی کے موقع پر ہونے والی ایک یادگاری تقریب کے دوران ایک جرمن سفیر کے ساتھ ناخوشگوار واقعہ پیش آیا۔

(جاری ہے)

جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق یونان کی بائیں بازو کی خاتون سیاستدان زوئے کونستانتوپولو اس وقت جرمن سفیر پیٹر شوف کے راستے میں آ کر کھڑی ہو گئیں، جب وہ نازی دور کے ہلاک شدگان کی ایک یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھانا چاہتے تھے۔

اس موقع پر کونستانتوپولٴْو نے کہا کہ جرمن سفیر کو ایسا کرنے کا کوئی حق نہیں اور جرمنی کو متاثرہ افراد اور ان کے خاندانوں کو زر تلافی ادا کرنا چاہیے۔واضح رہے کہ دوسری عالمی جنگ کے دوران نازی جرمن دستوں نے یونان میں تقریباً ایک لاکھ 30 ہزار افراد کو قتل کر دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :