کرپشن کیس ،ْ شرجیل میمن کے 2 شریک ملزمان نے رقم واپسی کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا

پیر 12 جون 2017 13:42

کرپشن کیس ،ْ شرجیل میمن کے 2 شریک ملزمان نے رقم واپسی کے لیے عدالت سے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2017ء) محکمہ اطلاعات سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن سے متعلق ریفرنس میں سابق وزیر اطلاعات شرجیل میمن کے 2 شریک ملزمان نے رضاکارانہ طور پر رقم واپس کرنے کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں محکمہ اطلاعات میں اشتہارات کی مد میں 5 ارب 76 کروڑروپے کی کرپشن سے متعلق نیب ریفرنس میں شرجیل میمن کے 2 شریک ملزمان گلزار احمد اور سلمان منصور کی جانب سے کرپشن کی رقم رضاکارانہ طور پر واپس کرنے لیے دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔

سماعت کے دوران درخواست گزاروں کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ نیب نے محکمہ اطلاعات میں کرپشن ریفرنس میں نامزد 4 اشتہاری کمپنیوں سے رضاکارانہ رقم وصول کی ہے ،ْہم بھی نیب کو کرپشن کی رقم رضاکارانہ واپس کرنا چاہتے ہیں تاہم نیب درخواست منظور نہیں کررہا۔ عدالت عالیہ نے نیب پراسیکیوٹراوردرخواست گزارکے وکیل سے دوہفتوں میں دلائل طلب کرلیے۔واضح رہے کہ شرجیل میمن سمیت 17 ملزمان پرمحکمہ اطلاعات میں اشتہارات کی مد میں 5 ارب 76 کروڑ روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔

متعلقہ عنوان :