صومالیہ میں الشباب کے ٹھکانوں پر امریکی فضائی حملہ میں 8 ہلاک

پیر 12 جون 2017 13:21

صومالیہ میں الشباب کے ٹھکانوں پر امریکی فضائی حملہ میں 8 ہلاک
واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2017ء) امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے مطابق امریکا کی فوج نے صومالیہ میں متحرک دہشت گرد تنظیم الشباب کے خلاف ایک فضائی حملہ کے نتیجہ میں 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

بیان میں بتایا گیا ہے کہ یہ حملہ صومالی دارالحکومت موغا دیشو سے 300 کلومیٹر کے فاصلے پر واقعے الشباب کے ٹھکانوں پر کیا گیا جس میںحکومت صومالیہ کا تعاون بھی شامل تھا۔ کہا جارہا ہے کہ یہ حملہ صدر ٹرمپ کی اٴْس پالیسی کا نتیجہ ہے جس پر انہوں نی30 مارچ کو دستخط کیے تھے اور اس عہد کا اظہار کیا تھا کہ امریکہ، الشباب تنظیم کے خاتمے کے لیے ہر ممکنہ اقدام اٹھائے گا، مذکورہ حملے کے نتیجہ میں 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :