اوباما ایک ہی جیکٹ اورجوتا آٹھ سال تک پہنتے رہے،سابق خاتون اول

اوباما نے ایک ہی لباس میں کئی عالمی رہنمائوں کا استقبال کیا مگرمیں نے ایک سوٹ دوبارہ کبھی نہیں پہنا،گفتگو

پیر 12 جون 2017 13:06

اوباما ایک ہی جیکٹ اورجوتا آٹھ سال تک پہنتے رہے،سابق خاتون اول
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2017ء) سابق امریکی صدر براک اوباما نے دور صدارت میں ایک ہی لباس کئی بار پہن کر عالمی رہنمائوں کا استقبال کیا جبکہ مشیل نے کوئی بھی لباس دوبارہ نہیں پہنا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق امریکی صدر براک اوباما کی اہلیہ مشیل اوباما نے اپنے شوہر کے دلچسپ راز سے پردہ اٹھا دیا،مشیل اوباما نے کیلیفورنیا میں ایک کانفرنس کے دوران بتایا کہ ان کے شوہر اور سابق صدر براک اوباما اپنے 8سالہ دور صدارت میں کئی بار ایک ہی لباس پہنتے رہے ہیں، مشیل کے مطابق اوباما اہم ترین تقاریب میں ایک ہی سیاہ لباس، سفید شرٹ اور پرانے جوتے پہن کر عالمی رہنمائوں کا استقبال کرتے رہے لیکن اس بات کی خبر کسی کو کانوں کان نہ ہوئی۔

متعلقہ عنوان :