عالمی ماحولیاتی معاہدے کا تحفظ کریں گے،جی سیون اجلاس کے شرکاء

جی سیون کے وزرائے ماحولیات کا اجلاس اٹلی میں جاری،ماحولیاتی معاہدے کا احترام کرتے ہیں،خطاب

پیر 12 جون 2017 13:06

عالمی ماحولیاتی معاہدے کا تحفظ کریں گے،جی سیون اجلاس کے شرکاء
روم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2017ء) ترقی یافتہ ممالک کے سات کے گروپ کے وزرائے ماحولیات کا ایک اجلاس اطالوی شہر بولونیا میں جاری ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادرے کے مطابق اپنے افتتاحی خطاب میں اٹلی کے وزیر ماحولیات جیان لوکا گالیتی نے کہا کہ جی سیون ممالک کا اس شعبے میں ایک اہم کردار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اٹلی اور دیگر کئی ممالک پیرس معاہدے کا احترام کرتے ہیں اور اسے ناقابل تنسیخ سمجھتے ہیں۔ اس موقع پر تحفظ ماحول کے لیے کوششیں جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :