یونان میں بائیں بازوکی خاتون سیاستدان کی جرمن سفیر سے بدتمیزی

زوئے کونستانتوپولو نازی دور کے ہلاک شدگان کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھانے کے دوران جرمن سفیر کے راستے میں کھڑی ہوگئیں

پیر 12 جون 2017 13:04

یونان میں بائیں بازوکی خاتون سیاستدان کی جرمن سفیر سے بدتمیزی
ایتھنز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2017ء) یونان میں نازیوں کے ہاتھوں قتل عام کی تہترویں برسی کے موقع پر ہونے والی ایک یادگاری تقریب کے دوران ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ذرائع ابلاغ کے مطابق یونان کی بائیں بازو کی خاتون سیاستدان زوئے کونستانتوپولو اس وقت جرمن سفیر پیٹر شوف کے راستے میں آ کر کھڑی ہو گئیں، جب وہ نازی دور کے ہلاک شدگان کی ایک یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھانا چاہتے تھے۔

اس موقع پر کونستانتوپولو نے کہا کہ جرمن سفیر کو ایسا کرنے کا کوئی حق نہیں اور جرمنی کو متاثرہ افراد اور ان کے خاندانوں کو زر تلافی ادا کرنا چاہیے۔ دوسری عالمی جنگ کے دوران نازی جرمن دستوں نے یونان میں قریب ایک لاکھ تیس ہزار افراد کو قتل کر دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :