عالمی دبائومسترد،یہودی آباد کاری کے لیے 3066مکانوں کی تعمیر شروع

2017ء میں شروع کیے گئے مکانوں کی تعداد 1992ء کے بعد سب سے زیادہ ہے،اسرائیلی وزیردفاع

پیر 12 جون 2017 13:06

عالمی دبائومسترد،یہودی آباد کاری کے لیے 3066مکانوں کی تعمیر شروع
مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2017ء) اسرائیل نے 1992ء کے بعد اس سال کے دوران میں اب تک یہودی آبادکاروں کے لیے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں مکانوں کی تعمیر کے بڑے منصوبوں پر کام شروع کیے ہین جبکہ اس کو عالمی برادری کی جانب سے دباؤ کا بھی سامنا ہے اور اس نے متعدد مرتبہ خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کے یہودی آباد کاری کے منصوبے سے تنازع کے دو ریاستی حل کے امکانات معدوم ہوجائیں گے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق اسرائیل کے انتہا پسند وزیر دفاع ایویگڈور لائبرمین نے یہودی آبادکاروں کے لیے مکانوں کی تعمیر کے منصوبوں کی تفصیل کا اعلان کیا ہے۔لائبر مین نے صحافیوں اور وزراء کو کابینہ کے ہفتہ وار اجلاس سے قبل بتایا کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں 8345مکانوں کی تعمیر کے منصوبوں کو آگے بڑھایا گیا ہے اور ان میں سے 3066 مکانوں کی فوری تعمیر شروع کی گئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ 2017ء کی پہلی ششماہی میں یہودی آبادکاروں کے لیے شروع کیے گئے مکانوں کی تعداد 1992ء کے بعد سب سے زیادہ ہے۔

متعلقہ عنوان :