چین کئی ممالک کیلئے مسافر بردار بحری سروس شروع کریگا

سروس کمبوڈیا ، تھائی لینڈ ، ملائیشیا ، اور انڈونیشیا تک خدمات انجام دے گی

پیر 12 جون 2017 12:26

چین  کئی ممالک کیلئے مسافر بردار بحری سروس شروع کریگا
نینگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جون2017ء) چین کے جنوبی خود مختار ریجن کوانگ زی زوان کے شہر فینگ چینگ گانگ کی بندرگاہ سے ڈانانگ اور ناترنگ ویتنام کیلئے ایک آرام دہ بحری سروس شروع کر ے گا ، یہ مسافر بردار سروس 29اگست سے شروع ہو گی اور توقع ہے کہ مستقبل میں اسے کمبوڈیا ، تھائی لینڈ ، ملائیشیا اور انڈونیشیا تک توسیع دیدی جائیگی ۔

یہ بات علاقائی ٹورازم ڈویلپمنٹ کمیشن نے گذشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہی ہے۔

(جاری ہے)

یہ بین الاقوامی لگژری جہاز خاص طورپر چین نے تیار کیا ہے ،اس کی لمبائی 180میٹر اور چوڑائی 25میٹر ہے، 24500ٹن وزنی جہاز میں 960مسافر سفر کرسکتے ہیں، گوانگ زی کی بندرگاہیں بائی ہائی ،کن زو اور فینگ چینگ گانگ سنگاپور ،بنکاک اور جکارتہ کے علاوہ کئی غیر ملکی بندرگاہوں کے ساتھ منسلک ہیں، گوانگ زی زوانگ اس طرح کی شپنگ صنعت کو علاقے میں ترقی دے رہاہے اور توقع ہے کہ اس قسم کے مزید جہاز تیار کر کے وہ آسیان ممالک کے لئے بھی سروس کا آغاز کر دے گا ۔

متعلقہ عنوان :