بھارتی فورسز کی لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ ، 2 افراد شہید ، 3 زخمی۔ آئی ایس پی آر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 12 جون 2017 12:16

بھارتی فورسز کی لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ ، 2 افراد شہید ، ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12 جون 2017ء) : بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد شہید جبکہ خواتین سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرل پر جندروٹ اورتتہ پانی سیکٹرپرشہری آبادی کونشانہ بنایا۔

بھارتی فوج کی جانب سےبھاری اسلحہ اورمارٹرگولوں کا استعمال کیاگیا۔ بھارتی فائرنگ سے شہید ہونے والے شہریوں میں 18 سالہ وقاریونس اور 19سالہ اسدعلی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

شہید ہونے والے شہریوں کا تعلق بھابڑا گاؤں سے ہے۔ل بھارتی فورسز کی فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں 30سالہ شہباز،35سالہ شمائلہ،14سالہ حفصہ شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھارتی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا۔

پاک فوج کی جوابی فائرنگ سے بھارتی فوج کی کئی چوکیاں تباہ اور ان کا بھاری مالی وجانی نقصان ہونے کی اطلاعات ہیں۔ لائن آف کنٹرول پر ایک مرتبہ پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر لیا گیا ہے۔ ڈپٹی ہائی کمشنر سے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پر احتجاج کیا جائے گا۔