میلانا ٹرمپ اپنے بیٹے کے ساتھ پانچ ماہ بعد وائٹ ہاؤس منتقل ہو گئی

پیر 12 جون 2017 11:36

میلانا ٹرمپ اپنے بیٹے کے ساتھ پانچ ماہ بعد وائٹ ہاؤس منتقل ہو گئی
واشنگٹن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2017ء) امریکا کے صدر کی اہلیہ میلانا ٹرمپ اپنے بیٹے کے ساتھ ٹرمپ کے صدر بننے کے پانچ ماہ بعد وائٹ ہاؤس منتقل ہو گئیں۔ امریکا کے خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے عہدہ صدارت سنبھالنے کے پانچ ماہ بعد ان کی بیوی میلانا ٹرمپ اور ان کے بیٹے بیرن وائٹ ہاؤس میں منتقل ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

میلانا ٹرمپ صدر ٹرمپ کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں منتقل نہیں ہوئیں وہ اپنے 11 سالہ بیٹے بیرن کے ساتھ نیویارک میںہی رہائش پذیر رہیں تاکہ ان کا بیٹا اپنا تعلیمی سال مکمل کر لے۔میلانا ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں منتقل ہونے پر مسرت کا اظہار کیا ہے اور انھوں نے کمرے سے وائٹ ہاؤس کے لان کی تصویر ٹویٹر پر بھی پوسٹ کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ کے پیشرو صدر اوباما کی اہلیہ مشعل اوباما اپنے خاوند کے عہدہ صدارت سنبھالنے سے پہلے ہی واشنگٹن میں منتقل ہو گئی تھیں تاکہ ان کی بیٹیوں کا سکول شروع ہو سکے اور وہاں خود کو ماحول کے مطابق ڈھال سکیں۔

متعلقہ عنوان :