دبئی ایئرپورٹ، سمارٹ فون آپ کے پاسپورٹ کا متبادل

پیر 12 جون 2017 10:40

دبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2017ء) متحدہ عرب امارات بالخصوص دبئی اپنے ہوائی اڈوں پر مزید سہولتیں فراہم کرنے اور اس میدان میں دستیاب جدید ترین ٹیکنالوجی کو استعمال کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ذرائع کے مطابق ٹیکنالوجی کے ارتقاء کے میدان میں ایک منفرد تجربے کے طور پر دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روانگی کے ہال میں’’والٹ سمارٹ ایمریٹس‘‘کی سکیم متعارف کرائی گئی ہے۔

اس کے تحت مسافر اپنے سمارٹ فون میں ذاتی معلومات کے اندراج کی ایپلی کیشن انسٹال کریں گے اور انہیں ایک الیکٹرونک کوڈ فراہم کیا جائے گا جو سفری پاسپورٹ کا متبادل ہوگا۔ مسافر ایئرپورٹ پر الیکٹرونک سکینرز سے گزرتے ہوئے اپنے سمارٹ فون کو ظاہر کریں گے جس سے ان کی متعلقہ معلومات کی تصدیق ہو جایا کرے گی۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں دبئی میں قیام اور غیرملکیوں کے امور سے متعلق جنرل ڈائریکٹوریٹ کے ایک ذمہ دار نے واضح کیا کہ منصوبے کا مقصد دبئی ایئرپورٹ پر مسافروں کے لیے سفر کے اقدامات کو آسان بنانا ہے۔

دبئی ایئرپورٹ مذکورہ سمارٹ سسٹم کو اپنانے والے دنیا کا پہلا ہوائی اڈہ ہے۔ یہاں مسافر کے لیے اپنا پاسپورٹ اور ٹکٹ رکھنے اور پھر انہیں کسٹم حکام کو پیش کرنے کے بدلے صرف اپنا سمارٹ فون رکھنا کافی ہے جس کو وہ سفر کے اسمارٹ گیٹ وے پر استعمال کرے گا۔

متعلقہ عنوان :