گلشن اقبال میں اسٹریٹ کرائم کے دوران مزاحمت پر شہری کی ہلاکت پر آئی جی سندھ کا نوٹس

اتوار 11 جون 2017 23:41

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جون2017ء) ترجمان سندھ پولیس کے مطابق گلشن اقبال کے علاقے میں اسٹریٹ کرائم کے دوران مزاحمت پر شہری کو مبینہ طور پر فائرنگ سے ہلاک کیئے جانیکے حوالے سے میڈیا رپورٹس/فوٹیج پر آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ایسٹ وایس ایس پی ایسٹ سے تفصیلی انکوائری اور وقوعے میں ملوث ملزمان کے خلاف پولیس کاروائی پر مشتمل رپورٹ فوری طور پر طلب کرلی ہے ۔