رمضان تذکیہ نفس اور جہاد کا مہینہ ہے جس نے بھی ایمان واحتساب کے ساتھ رمضان اور پھر پورا سال رمضان کی طرح گذارا گویا وہ دنیا وآخرت میں کامیاب ہوگیا،راشد نسیم

اتوار 11 جون 2017 22:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جون2017ء) جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر ودینی اسکالر راشد نسیم نے کہا ہے کہ رمضان تذکیہ نفس اور جہاد کا مہینہ ہے جس نے بھی ایمان واحتساب کے ساتھ رمضان اور پھر پورا سال رمضان کی طرح گذارا گویا وہ دنیا وآخرت میں کامیاب ہوگیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے رضوان مسجد فیڈرل بی ایریا میں جماعت اسلامی کے تحت منقعدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

راشد نسیم نے مزید کہا کہ عالم کفر کشمیر سے لیکر فلسطین تک چاروں طرف امت مسلمہ پر حملہ آور ہے وہ امت کے اتحاد کو پارہ پارہ کرکے ان کے قیمتی وسائل پر قبضہ کرنا چاہتا ہے ۔عراق میں جھوٹ کی بنیاد پر انسانیت کا قتل عام کرکے اب قطر کا گھیرا تنگ کرنا بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے،کتنا ظلم اور افسوس کی بات ہے کہ دنیا بھر میں قتل عام بھی مسلمانوں کا کیا جارہا ہے اور دہشتگردی کا الزام بھی مسلمانوں پر لگایا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

اس صورتحال میں امت کا اتحاد وقت کی ضرورت ہے اور اسلئے مسلمانوں کو اپنے تمام اختلافات بالائے طاق رکھ کر اتحاد ویکجہتی کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔ماہ مقدس رمضان شریف بھی ہمیں ایک طرف ٹریننگ واحتساب، جبکہ دوسری طرف اتحاد ویکجہتی اور ایک دوسرے کے ساتھ خیر خواہی کا درس دیتا ہے۔ان حالات میں بھی امت کی قیادت کرنے والوں نے اتحاد ویکجہتی کا مظاہرہ کرکے مسلمانوں کو عالم کفر کی یلغار سے نہ بچایا تو انہیں تاریخ ہرگز معاف نہیں کرے گی۔

متعلقہ عنوان :