لنڈی کوتل ‘آرفن ڈے کے حوالے سے ورلڈآرفن فورم اور الخدمت فاونڈیشن کے زیر اہتمام ایک تقریب کا انعقاد‘یتیم بچوںمیں عیدی تقسیم

اتوار 11 جون 2017 22:30

لنڈی کوتل ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2017ء)خیبر اایجنسی کے کا اہتمام تحصیل جمرود میں آرفن ڈے کے حوالے سے ورلڈآرفن فورم اور الخدمت فاونڈیشن کے زیر اہتمام ایک تقریب کا انعقاد ‘تقریب یتیم بچوں اور بچیوں میں تین لاکھ پچیس ہزار پانچ سو کی نقد رقم تقسیم کی گئی ۔یہ رقم تحصیل جمرود اور لنڈی کوتل تحصیل کے یتیموں میں تقسیم کی گئی جس میں 77 یتیم بچے اور بچیاں شامل تھی ۔

ہر ایک بچے کو پانچ ہزار ایک سو روپے کی نقد عیدی دی گئی ۔اس موقع پر الخدمت فاونڈیشن فاٹا کے سرپراست اعلی واحیدگل ،فاٹا کے امیر سردار خان ،نائب امیر زارنور آفریدی ،خیبر ایجنسی کے امیر شاہ فیصل آفریدی اور آول گل بھی موجود تھے ۔اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ یتیم کسی بھی معاشرے پر بوجھ نہیں ہوتے بلکہ انکی خدمت کرکے ہم دونوں جہانوں کی فلاح پاسکتے ہے۔

(جاری ہے)

انکا مزید کہنا تھا کہ اس وقت پاکستا ن میں یونیسیف سروے کے مطابق 42لاکھ بچے یتیم ہے جنکی عمریں 17سال سے کم ہے جن کی تعلیم وتربیت ،صحت اور خوراک کے لئے کوئی مناسب سہولیات موجود نہیں ہے ۔اس وقت الخدمت فاونڈیشن ،آرفن فیملی فارنڈیشن کے ساتھ 6500یتیم بچو اور بچیوں کفالت کر رہی ہے جس میں آزاد جموکشمیر ۔گلگت بلتستان اور فاٹا کے یتیم ہونے والے بچے اور بچیاں شامل ہے ۔یہ بچے مختلف دہشت گردی ،قدرتی آفات اور دوسرے واقعات میں یتیم ہوچکے ہیں ۔اور اب انکی دیکھ بھال ہم مسلمانوں کی زمہ داری بنتی ہے۔