لنڈی کوتل ‘علاقہ لوڑہ مینہ میںخواتین نے پانی عدم دستیابی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

اتوار 11 جون 2017 22:30

لنڈی کوتل۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2017ء) ملاگوری کے علاقہ لوڑہ مینہ میںخواتین نے پانی عدم دستیابی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ‘ایک گھنٹے تک ملاگوری شلمان روڈ ہر قسم کے ٹریفک کیلئے بلاک کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ملاگوری کے علاقے لوڑہ مینہ غاخی کلی میں درجنوں خواتین نے علاقے میں پینے کیلئے پانی کے نہ ہونے کے خلاف احتجاجی مظا ہرہ کیا گیا۔

مظاہرے میں شریک خواتین نے ملاگوری تاشلمان کی سڑک پر بھاری پتھریں رکھ ہر قسم کیلئے ٹریک کیلئے بند رکھا۔

(جاری ہے)

مظاہرین کا کہنا تھا کہ ورسک پائپ لائن سے جو لائن بچھائی گئی ہے اس میں غیر قانونی کنکشن کی وجہ سے غاخی کلی کے عوام کو پانی نہیں مل رہی ہیں۔ جس کی وجہ سے خواتین اور بچے دور دراز کے علاقوں سے پانی لانے پر مجبور ہیں ۔خواتین نے حکام بالاسے مطالبہ کیا کہ وہ علاقے میں پانی کے مسئلے کے حل کیلئے مستقل حل نکالیں تاکہ لوگوں کو پانی کے حصول میں درپیش مسائل حل ہوسکیں۔

مظاہرے میں شریک ایک خاتون نے کہاکہ لوگ پیسوں کے عوض پانی خریدنے پر مجبور ہیں جو کہ مقامی پارلیمنٹرینز سمیت حکام بالا کیلئے شرم کی بات ہے ۔مظاہرین نے اعلیٰ حکام کوخبر دار کر تے ہوئے کہاکہ پانی کے مسئلے مستقل حل نہیں نکالا تو مزید سخت احتجاج پر مجبور ہونگے

متعلقہ عنوان :