لنڈی کوتل ‘ سیکورٹی فورسز اور خاصہ دار اور لیویز فورس کی مشترکہ سرچ اپریشن‘آٹھ گر فتار

اتوار 11 جون 2017 22:30

لنڈی کوتل۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2017ء)خیبر ایجنسی کی تحصیل لنڈیکوتل سلطان خیل اور علاقہ خوگہ خیل میں سیکورٹی فورسز اور خاصہ دار اور لیویز فورس کی مشترکہ سرچ اپریشن 8افراد گرفتار کر لئے۔

(جاری ہے)

،تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات علاقہ خوگہ خیل میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کرنے جبکہ علاقہ سلطان خیل میں بارود نصب کیا گیا جس کی پاداش میں ایف سی اور خاصہ دار اور لیویز فورس کے جوانوں نے سرچ اپریشن کی ،اورعلاقہ سلطان خیل خیبر اور شینواری خوگہ خیل میں شک کی بناء پر 8افراد گرفتار کیاگیا ۔ گرفتار افراد کو مزیدتفتیش کیلئے لنڈیکوتل حوالات منتقل کیاگیا۔