نواز شریف پانامہ معاملے کے مرکزی کردار ہیں، قمر زمان کائرہ

جے آئی ٹی میں طلبی خوش آئند ہے ،وزیراعظم گھبرائے ہوئے ہیں ، رہنما پیپلز پارٹی

اتوار 11 جون 2017 22:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2017ء) پیپلزپارٹی کے رہنماء قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف پانامہ معاملے کے مرکزی کردار ہیں‘ نواز شریف کی جے آئی ٹی میں طلبی خوش آئند ہے‘ نواز شریف گھبرائے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز پیپلزپارٹی کے راہنماء قمر زمان کائرہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم کی جے آئی ٹی میں طلبی خوش آئند ہے‘ نواز شریف کو ہمیشہ ڈھیل ملی مگر آج وہ گھبرائے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف پانامہ معاملے کے مرکزی کردار ہیں جے آئی ٹی وزیراعظم سے اہم سوالات کرے گی۔ (عابد شاہ)